ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

رہبر معظم: طلباء کی جوان اور نئی نسل رشد و نشاط کے ساتھ علم کی بلندچوٹیوں کو فتح کررہے ہیں

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج یورپ میں طلبا کی اسلامی تنظیموں کے بیالیسویں سالانہ اجلاس میں اپنے پیغام میں کہا ہے کہ دشمنوں کی سازشوں سے ایرانی عوام کا عزم و اراد مضبوط و مستحکم ہوا ہے۔

پیغام کا متن حسب ذيل ہے :
بسم اللہ الرحمن الرحیم
عزیز طلباء :
آپ اس وقت یورپ میں اسلامی تنظیموں کا بیالیسواں سالانہ اجلاس منعقد کررہے ہیں میں اس موقع پر اس قسم کے اجلاس کے بارے میں اپنی مسرت اور خوشی کا اظہار کرتا ہوں اور امید ہے کہ اس قسم کے اجلاس باہمی دوستی اوراتحاد کومزید مضبوط بنانے اور زیادہ سے زیادہ خیر وبرکات کا سبب قرارپائیں گے اور ان میں بہترین اور مفید تصمیمات کا فیصلہ کیا جائے گا۔
فرزندان عزیز :
موجودہ شرائط میں انسانیت و بشریت تمام مکتبوں اور سازشوں سے تنگ آکر عدل و انصاف اور معنویت و عقلانیت کا مطمئن راستہ تلاش کرنے کی فکر میں ہے ایران کے طلباء کی نئی نسل رشد و نشاط کے عالم میں علم و دانش کی چوٹیوں کومسلسل فتح کررہے ہیں اور دشمنوں کی سازشوں اور انکے علمی آپارتھایڈ کے پیش نظر ایرانی عوام کے عزم وارداے میں اللہ کے فضل وکرم سے صرف استحکام ہی پیدا ہوا ہے آپ نوجوانوں نے علم و دانش حاصل کرنے کے لئے وطن سے دوری اختیار کی ہے امید ہے کہ قرآن کریم اور پیغمبر اسلام اور آئمہ معصومین (ع) کی حیات بخش تعلیمات سے تمسک کرتے ہوئے علم حاصل کرنے ، اپنی اصلاح اور سماج کی تعمیر و ترقی میں سدا کامیاب رہیں۔
خدا وند متعال کی بارگاہ سے آپکے لئے توفیق اور ایرانی عوام کے لئے سرافرازی اور سربلندی چاہتا ہوں۔
سید علی خامنہ ای
3 آذرماہ 1386
مطابق
24/9/86
700 /