رہبرمعظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نےعالم ربانی حجت الاسلام والمسلمین سید ابوالحسن موسوی ہمدانی کی رحلت پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔
پیغام کا متن حسب ذیل ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
عالم ربانی حجت الاسلام والمسلمین سید ابوالحسن موسوی ہمدانی کی دردناک رحلت پر ان کے دوستوں ، ارادتمندوں اور صوبہ ہمدان کے انقلابی و مؤمن عوام اور خاص طور پر ان کے معزز ومحترم خاندان اور لواحقین کو تعزیت و تسلیت پیش کرتا ہوں ۔ اس بزرگ عالم دین کی زندگي عوام کی معنوی ، سماجی اور انقلابی خدمات میں صرف ہوئی ۔ عراق کی طرف سےایران پرمسلط کردہ جنگ کے دوران ان کی تلاش و کوشش اور استقامت و پائداری ان کے ارادتمندوں اور دوستوں کے لئے ناقابل فراموش ہے ۔اس مجاہد اور خدمتگذار عالم ربانی کی روح پر خداوند متعال کی رحمت اور مغفرت نازل ہو۔
سید علی خامنہ ای
9/ آبان / 1386
مطابق
31/10/2007