رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نےترکمنستان کے صدر جناب قربانعلی بردی محمد اف کے ساتھ ملاقات میں ایران و ترکمنستان دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ تاریخی اورجغرافیائی روابط کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا کہ ہمسایہ ممالک کے درمیان باہمی تعاون ان کے قوی اور طاقتور ہونے کی علامت ہے اور ایران و ترکمنستان کے درمیان باہمی تعاون کو زیادہ سے زیادہ فروغ دینے کے لئے بہت سی راہیں اور وسائل موجود ہیں ان میں گیس اور اقتصادی میدان میں تعاون بھی شامل ہے۔
رہبر معظم نے فرمایا : کہ بحیرہ کیسپئن کے پانچ ہمسایہ ممالک کے درمیان باہمی تعاون کے فروغ سے یہ علاقہ اقتصادی اعتبار سے تمام ممالک کے لئے بہت مفید اور مؤٹر ثابت ہوسکتا ہے۔اس ملاقات میں صدر احمدی نژاد بھی موجود تھے ۔ترکمنستان کے صدر قربانعلی بردی محمد اف نے بھی اس ملاقات میں رہبر معظم کے ساتھ اپنی کچھ مہینےپہلے ہونے والی ملاقات اور باہمی روابط کو فروغ دینے کے سلسلے میں رہبر معظم کی سفارش کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی سفارشات کی روشنی میں ترکمنستان حکومت نے تمام شعبوں میں دونوں ممالک کے روابط کو فروغ دینے کا پختہ عزم کررکھا ہے ۔ترکمنستان کے صدر نے کہا کہ ایران ، ترکمنستان اور قزاقستان کے درمیان ریل لائن بچھانے کے معاہدے پر دستخط ایران اور ترکمنستان کے مابین مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کے پختہ عزم کی واضح دلیل ہے ۔