ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

رہبر معظم کاآیت اللہ حق شناس کی رحلت پر تعزیتی پیغام

عالم اخلاقی و ربانی مرحوم آیت اللہ عبد الکریم حق شناس کی رحلت پر رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے تعزیتی پیغام ارسال کیاہے۔
پیغام کا متن حسب ذيل ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
عالم اخلاقی و ربانی مرحوم آیت اللہ حاج میرزا عبد الکریم حق شناس رحمۃ اللہ علیہ کی المناک رحلت پر ان کے لواحقین اور ارادتمندوں کو تعزیت و تسلیت پیش کرتا ہوں اس عالم ربانی نے اخلاقی اور علمی میدان میں دسیوں سال تک جوانوں کی تعلیم اور تربیت کے سلسلے میں گرانقدر خدمات انجام دیں اورتشنگان علم و معرفت کو اسلامی معارف سے سیراب کیا ۔
اس عالم مجاہد کا حق تمام اسلامی معارف کا اشتیاق رکھنے والوں کی گردن پر ہے اورخدا وند متعال مرحوم کے پاک و پاکیزہ نفس کی برکات کو ہمیشہ قائم رکھے۔ خدا وند مرحوم کی روح مطہر کو اپنے اولیاء کے ساتھ محشور فرمائے ۔
سید علی خامنہ ای
2/ مرداد/1386
مطابق
24/07/2007
700 /