ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

یوم شجرکاری کی مناسب سے بیانات

شجرکاری ایک مفید، مستقبل کی تعمیر اور ثروت ایجاد کرنے والا عمل ہے

رہبرِ انقلاب اسلامی نے آج صبح، یومِ شجرکاری کے موقع پر تین پودے لگائے۔ حضرت آیت‌الله خامنه‌ای نے ان پودوں کی شجرکاری کے بعد، درخت لگانے کو ایک مفید، مستقبل کی تعمیر اور ثروت ایجاد کرنے والا عمل قرار دیا اور گزشتہ سال شہید رئیسی کی حکومت میں آغاز ہونے والی ’’قومی تحریک شجرکاری‘‘ کی طرف سنجیدہ توجہ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے فرمایا: تمام عوام کو درخت لگانے کے عمل میں ایک نیک عمل اور صدقہ جاریہ کی حیثیت سے شریک ہونا چاہیے تاکہ درختوں میں اضافہ ہو، اور زندگی اور ماحول کی فضا طراوت و شادابی سے لبریز ہو۔

رہبرِ انقلاب اسلامی نے ہر سال کی طرح اپنا شجرکاری کا اقدام، ایک علامتی اقدام قرار دیا تاکہ یہ نکتہ یاد دلایا جا سکے کہ درخت لگانا صرف جوانی سے مخصوص نہیں ہے، بلکہ ہر عمر کے افراد کو اس اہم، عظیم، ضروری اور خوبصورت کام کی طرف رغبت اور شوق پیدا کرنا چاہیے۔

حضرت آیت‌الله خامنه‌ای نے زور دے کر فرمایا کہ درخت لگانا کئی لحاظ سے ایک فائدہ مند سرمایہ کاری اور دولت پیدا کرنے کا ذریعہ ہے، اور مزید فرمایا: درخت کاشت کرنا خواہ پھلدار درختوں سے ثمر حاصل کرنے کی نیت سے ہو، یا ان درختوں سے جن کی لکڑی قیمتی ہو، ہر صورت میں ایک منافع بخش عمل ہے، جس میں نقصان کا کوئی پہلو نہیں پایا جاتا۔

انہوں نے درختوں اور کھیتوں کو ہوا کی صحت کا سبب قرار دیا اور ماحولیات کی بلند اہمیت پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا: درخت اور پودے نہ صرف ہوا کو بہتر بناتے ہیں بلکہ زندگی کے ماحول کو تازگی بخشتے ہیں، اور انسانوں کی روحانی طراوت کا سبب بھی بنتے ہیں، کیونکہ درخت اور سبزہ آنکھوں کو بھاتے اور دل کو فرحت بخشتے ہیں۔

رہبرِ انقلاب اسلامی نے اس قومی شجرکاری مہم کو، جو شہید رئیسی کے دور میں شروع ہوئی تھی، سنجیدگی سے لینے پر زور دیتے ہوئے فرمایا: یہ منصوبہ جو گزشتہ سال شروع ہوا اور اب بھی جاری ہے، اس بات کا ثبوت ہے کہ چار سال میں ایک ارب درخت لگانا ممکن ہے، اور سرکاری اداروں کو اس سلسلے میں عوام کی مدد کرنی چاہیے۔

حضرت آیت‌الله خامنه‌ای نے درختوں کے کٹاؤ اور زرعی زمینوں کی کاربری کی تبدیلی کے حوالے سے خبردار کرتے ہوئے فرمایا: درختوں کو کاٹنا — سوائے تکنیکی اور ضروری حالات کے — ایک نقصان اور خطرہ ہے، اور جنگلات کی تباہی اور زرعی زمینوں کی تبدیلی کو روکا جانا چاہیے۔

انہوں نے اس میدان میں تہران اور دیگر چند شہروں میں انجام پانے والے اچھے اقدامات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: یہ اقدامات جاری رہنے چاہئیں۔

700 /