ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

یوم القدس کی مناسبت سے ٹیلیویژن پیغام

اس سال کی ریلی یومِ قدس کی بہترین، پرشکوہ ترین ریلیوں میں سے ایک ہوگی۔

حضرت آیت‌الله خامنه‌ای، رہبرِ انقلاب اسلامی، نے آج شب ایک ٹیلیویژنی پیغام میں اس سال کی یومِ قدس کی ریلی کو گزشتہ برسوں کی نسبت زیادہ اہم قرار دیا اور تاکید فرمائی: إن‌شاءالله، اس سال کی ریلی یومِ قدس کی بہترین، پرشکوہ ترین اور باعزت ترین ریلیوں میں سے ایک ہوگی۔

رہبرِ انقلاب نے اپنے پیغام میں اس امر کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ یومِ قدس کی ریلی ہمیشہ ملتِ ایران کے اتحاد اور اقتدار کی علامت رہی ہے، فرمایا: یہ ریلی اس بات کی بھی علامت ہے کہ ملتِ ایران اپنے اہم، سیاسی اور اساسی اہداف پر ثابت قدم اور پائیدار ہے اور فلسطین کی حمایت کے نعرے سے کبھی دستبردار نہیں ہوگی۔

حضرت آیت‌الله خامنه‌ای نے یومِ قدس کی ریلی کو ملتِ ایران کے افتخارات میں سے قرار دیتے ہوئے یاد دہانی کرائی: ملتِ ایران گزشتہ چھیالیس سالوں سے روزہ کی حالت میں، مختلف موسمی حالات میں، یومِ قدس کی ریلی میں شرکت کرتی آئی ہے، اور یہ شرکت صرف بڑے شہروں تک محدود نہیں بلکہ چھوٹے شہروں اور دیہاتوں میں بھی رہی ہے۔

آپ نے اس سال یومِ قدس کی ریلی کو گزشتہ برسوں سے زیادہ اہم قرار دیتے ہوئے فرمایا: دنیا کی اقوام اور وہ لوگ جو اسلامی نظام سے آشنا ہیں، ملتِ ایران کے طرفدار ہیں، لیکن بعض سیاستیں اور حکومتیں جو اسلامی جمہوریہ کی مخالف ہیں، ملتِ ایران کے خلاف پروپیگنڈے کے ذریعے یہ ظاہر کرنے کی کوشش کرتی ہیں کہ ملتِ ایران میں اختلاف اور کمزوری موجود ہے، جبکہ یومِ قدس کی ریلی ان تمام سازشوں اور باطل باتوں کو باطل کردے گی۔

رہبرِ انقلاب اسلامی نے آخر میں امید ظاہر کی کہ خداوندِ متعال کی مدد اور لطف سے، اس سال کی یومِ قدس کی ریلی، حالیہ برسوں کی بہترین، پرشکوہ ترین اور باعزت ترین ریلیوں میں سے ایک ہوگی۔

700 /