ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

فضائی دفاعی فورس کے شہداء کے اہل خانہ سے ملاقات

صیہونی حکومت سے براہ راست مقابلے میں ان عزیزوں کی شہادت، ممتاز اور نمایاں ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ۳ نومبر ۲۰۲۴ (اتوار) سہ پہر اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کی فضائی دفاعی فورس کے شہداء کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔

 رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے صیہونی حکومت کے حالیہ شر میں شہید ہونے والے ایئر ڈیفنس فورس کے شہداء کے اہل خانہ سے ملاقات میں فرمایا کہ تمام شہداء ایک عظیم مقام کے حامل ہیں اور خدا کی طرف سے ان پر رحمتوں کا سایہ ہے۔

رہبر انقلاب نے اس موقع پر کہا کہ صیہونی حکومت سے براہ راست مقابلے میں ملک و قوم کے دفاع میں ان عزیزوں کی شہادت، اہم اور بہت قابل قدر ہے۔
انھوں نے ان شہیدوں کے مرتبے کو اعلیٰ بتاتے ہوئے کہا کہ سبھی شہداء پروردگار کے جوار میں ممتاز مرتبے پر فائز اور الہی نعمتوں سے مالامال ہیں لیکن صیہونی حکومت سے براہ راست مقابلے میں، جو اسلام کے سب سے خبیث دشمن ہے، ملک و قوم کے دفاع میں ان عزیزوں کی شہادت، ممتاز اور نمایاں ہے۔


آيت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے ان شہیدوں کے اہل خانہ کے لیے صبر اور دلی سکون کی دعا کی اور کہا کہ شہیدوں کے اہل خانہ کا اجر، شہیدوں سے کم نہیں ہے۔

اس ملاقات میں شہداء حمزہ جہاندیہ، محمد مہدی شاہ رخیفار، مہدی نقوی اور سجاد منصوری کے اہل خانہ موجود تھے۔ یہ شہداء پاک فوج کی فضائی دفاعی فورس کے اہلکار تھے جنہوں نے صیہونی حکومت کے غاصب صیہونی حکومت کے میزائلوں کے خلاف آپریشن کے دوران ایران کی سلامتی کے دفاع کی خاطر 26 اکتوبر بروز ہفتہ کی صبح شہادت کا اعلیٰ مقام حاصل کیا۔

700 /