ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

نۓ سوالات کے جوابات (‫جون)

روزے کے دوران نیت میں تردید
سوال1: میں نے روزے کی حالت میں کمزوری طاری ہونے کی وجہ سے اور روزہ جاری رکھنا نقصان دہ ہوئے بغیر افطار (روزہ کھولنے) کا ارادہ کیا تاہم کوئی چیز نہیں کھائی اور اس کے بعد روزے کو جاری رکھا، کیا مجھے اس دن کے روزے کی قضا رکھنا ہوگی؟
جواب: احتیاط واجب کی بنا پر اس دن کے روزے کی قضا رکھنا ہوگی۔
 
روزہ کی حالت میں زبان کے نیچے رکھی جانے والی گولیوں کا استعمال
سوال2: زبان کے نیچے رکھی جانے گولیوں (دوائی) کا استعمال کس صورت میں روزے کو باطل نہیں کرتا؟
جواب: اگر ان گولیوں کی کسی چیز(ذرات) کو حلق سے نیچے نہ اتارا جائے اور لعاب دھن سے مخلوط ہونے کی صورت میں منہ سے باہر پھینک دیا جائے تو ان کے استعمال میں کوئی حرج نہیں ہے اور روزے کو کوئی نقصان نہیں پہنچاتا۔
 
روزے کی حالت میں بلغم نگلنا
سوال3: روزے کی حالت میں بلغم کو نگلنے کا کیا حکم ہے؟
جواب: اگر بلغم منہ کی فضا میں داخل نہ ہوا ہو یا منہ کی فضا میں داخل ہونے کی صورت میں جان بوجھ کر نہ نگلا ہو تو روزہ صحیح ہے لیکن اگر منہ کی فضا میں داخل ہو جائے اور جان بوجھ کر نگل لے تو احتیاط واجب کی بنا پر روزے کو باطل کر دیتا ہے۔
 
پیشے کی وجہ سے روزے میں مشقت ہونا
سوال4: اگر کسی شخص کے لیے اس کے پیشے کی وجہ سے روزہ رکھنا مشقت رکھتا ہو اور روزے کو آخر تک نہیں رکھ سکتا ہو تو کیا اس کے لیے جائز ہے کہ صبح سے ہی روزہ نہ رکھے؟
جواب: ضروری ہے کہ صبح کی اذان کے وقت سے روزے کی نیت کرے اور دن کے دوران جس وقت اس کے لئے روزے کو جاری رکھنا انتہائی سخت اور غیر قابل برداشت ہوجائے تو افطار کرسکتا ہے اور مناسب وقت پر اس کی قضا بجا لائے۔
 
دوسرے کو کوئی بات سمجھانے کے لئے نماز کا کوئی ذکر پڑھنا
سوال5: اگر نماز کے کسی جزء کی ادائیگی میں قصد قربت نہ رکھے جبکہ ریا کی نیت بھی نہ رکھتا ہو تو کیا نماز صحیح ہے؟ مثلاً کسی دوسرے کو کوئی بات سمجھانے کے لئے رکوع کے ذکر کو اونچی آواز میں پڑھے۔
جواب: اس صورت میں کہ جب اس جزء کا ازالہ کیا جاسکتا ہو اور قصد قربت اور نماز کے جزء کی نیت سے اسے دوبارہ دھرا لے تو اس کی نماز صحیح ہے۔
 
پاک چیز کا ایسی چیز سے لگنا جس کے نجس ہونے کا احتمال ہو
سوال6: اگر ہمیں معلوم ہو کہ مثلاً ہمارے کچھ لباسوں میں سے ایک لباس نجس ہے اور نہ جانتے ہوں کہ وہ کون سا لباس ہے تو کیا اگر کوئی پاک چیز جو گیلی ہو ان لباسوں سے لگ جائے تو کیا وہ چیز نجس ہوجائے گی؟
جواب: اس سے وہ چیز نجس نہیں ہوگی۔
 
آنکھوں کے درد کے باوجود وضو کرنا
سوال7: آپریشن کی وجہ سے آنکھ کے لئے پانی نقصان دہ ہے اور اس پر موجود جبیرہ ﴿پٹی﴾ بھی ہٹانا ممکن نہیں ہے، اب وضو کیسے کیا جائے؟
جواب: بقیہ چہرے کو اوپر سے نیچے کی جانب دھوئیں اور آنکھ پر موجود جبیرہ ﴿پٹی﴾ پر وضو کی نیت سے گیلا ہاتھ پھیریں اور احتیاطاً تیمم بھی کریں۔
 
غیر مسلم خواتین کو دیکھنا
سوال8: کیا باہر کے ملکوں کی غیر مسلم خواتین کو ان کے لباس کی حالت کے پیش نظر دیکھنا اشکال رکھتا ہے؟
جواب: غیر مسلم عورتوں کو ﴿لذت اور حرام میں پڑنے کے خوف کے بغیر﴾ دیکھنے میں کوئی اشکال نہیں ہے، تاہم احتیاط واجب کی بنا پر ان حصوں کو دیکھے جو وہ معمول کے مطابق ڈھانپ کر رکھتی ہیں۔
 
نوبت کا خیال نہ رکھنا
سوال9: کیا روٹی لینے یا ڈاکٹر کے معاینہ وغیرہ کی لائن میں نوبت یا باری اور دوسرے کے تقدم ﴿پہل﴾ کے حق کا خیال نہ رکھنا حرام ہے؟
جواب: اگر دوسروں کے حق میں ظلم شمار ہو تو حرام ہے۔
 
گیلے کپڑے سے غسل کرنا
سوال10: کیا گیلے رومال ﴿کپڑے﴾ یا اسفنج سے غسل کیا جاسکتا ہے؟
جواب: غسل میں لازمی ہے کہ اعضا کو دھویا جائے، لہذا اگر رومال یا اسفنج کا پانی اتنی مقدار میں ہو کہ دھونا کہلایا جائے تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔
700 /