ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

مجلس خبرگان رہبری کے چھٹے دور کا آغاز

دنیا کے بیدار ضمیر انسانوں کو دعوت عام ہے کہ اسلامی حکمرانی کی تدبیر پر غور کریں

مجلس خبرگان رہبری (رہبر کا انتخاب کرنے والی ماہرین کی اسمبلی) کا چھٹا دور کچھ دیر پہلے رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کے پیغام کے ساتھ شروع ہوا۔

رہبر انقلاب نے اس پیغام میں ماہرین اسمبلی کو اسلامی جمہوریت کا مظہر بتایا اور شریعت و عقلانیت اور غیب و شہود کو ایک جہت پر لانے کے سلسلے میں قرآنی و اسلامی معرفت کی عاقلانہ تدبیر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے پوری دنیا کے بیدار ضمیر انسانوں کو دعوت دی ہے کہ وہ دین مخالف یا دین سے دور بھاگنے والے نظاموں کے تلخ حقائق پر توجہ دینے کے ساتھ ہی اسلامی حکمرانی کی جامع، ٹھوس اور عقدہ کشا اور ساتھ ہی دلکش و حیرت انگيز تدبیر پر بھی غور کریں۔

انھوں نے اسی طرح مرحوم صدر مملکت اور تبریز کے معزز امام جمعہ کو خراج عقیدت بھی پیش کیا ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی کا یہ پیغام آج صبح ان کے دفتر کے سربراہ حجت الاسلام و المسلمین محمد گلپایگانی نے ماہرین اسمبلی کے اجلاس کے مقام پر پڑھا۔

700 /