بسمه تعالی
شوال المکرم ١۴۴۵ کی پہلی تاریخ کے تعین کے لئے ہدایت نامہ
رہبر معظم انقلاب دام ظلہ العالی کے جدید ترین فتاوای ﴿افق ایک ہونے کی شرط، مشاہداتی آلات کے ذریعے ہونے والی روٴیت کا کافی ہونا اور دن میں روٴیت ہلال کا معتبر ہونا اس سے اگلے دن کے لئے مہینے کی پہلی تاریخ ثابت کرنے کے لئے﴾ کے مطابق شوال المکرم ۱۴۴۵ ہجری کی پہلی تاریخ کے تعین کے لئے ذیل کا ہدایت نامہ پیش کیا جاتا ہے:
١۔ جنوبی امریکہ کے شمال مغربی حصوں، پورے مرکزی امریکہ، ریاست ہائے متحدہ امریکہ، کینیڈا کے مرکزی اور مغربی حصوں میں بروز پیر ۸ اپریل ۲۰۲۴ کو غروب کے وقت چاند دیکھا جائے کہ روٴیت ہلال کی صورت میں بروز منگل ۹ اپریل ان کے لئے شوال المکرم کی پہلی تاریخ ہوگی۔ دنیا کے بقیہ علاقوں میں بروز منگل ۹ اپریل کو روٴیت ہلال کا اقدام کیا جائے۔
۲۔ اسلامی جمہوریہ ایران میں بروز بدھ ١۰ اپریل ۲۰۲۴ کے شوال المکرم کی پہلی تاریخ اور عید الفطر کے طور پر اعلان ہونے کی صورت میں نیچے ذکر کیے گئے ممالک اس اعلان کی پیروی کریں کیوں کہ ان علاقوں میں چاند نظر آنے کی صورتحال ایران جیسی یا اس سے بہتر ہوگی:
مغربی ایشیائی ممالک، ترکمانستان کے مرکزی اور مغربی حصے، مغربی قزاقستان، جمہوریہ آذربائیجان، آرمینیا، جورجیا اور نخجوان، جنوب مغربی روس، پورا یورپ، افریقہ نصف شمالی حصہ، پورا شمالی اور مرکزی امریکہ اور جنوبی امریکہ کا نصف شمالی حصہ۔
۳۔ ماہرین پیش گوئی کر رہے ہیں کہ بروز پیر ۸ اپریل کو غروب کے وقت دنیا بھر میں کہیں پر بھی شوال المکرم کے چاند کی رؤیت ممکن نہیں ہے، تاہم یہ چاند بروز منگل ۹ اپریل کو سوائے اوقیانوسیہ (پیسیفک) اور شمال مشرقی روس کے پوری دنیا میں دیکھے جانے کے قابل ہوگا۔
* رہبر معظم انقلاب دام ظلہ العالی سے ہونے والے استفتائات کے پیش نظر چنانچہ مکلف کے لئے ماہرین کی بات سے چاند کے دیکھے جانے کے قابل ہونے پر اطمینان حاصل ہوجائے تو اس کے مطابق عمل کرنے میں شرعاً کوئی حرج نہیں ہے۔