رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت امام خامنہ ای نے فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی ونگ کے چیئرمین جناب اسماعیل ھنیہ اور ان کے ہمراہ آنے والے وفد سے ملاقات کی۔
اس ملاقات میں اسماعیل ھنیہ نے غزہ کی تازہ ترین پیشرفت اور صیہونی حکومت کے جرائم کے ساتھ ساتھ مغربی کنارے کی تازہ ترین پیش رفت کے بارے میں رپورٹ پیش کی۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے غزہ کے ثابت قدم عوام کے صبر و استقامت کی قدردانی کا اعادہ کیا اور امریکہ اور بعض مغربی ممالک کی براہ راست حمایت سے صیہونی حکومت کے جرائم کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے صیہونی قبضے کے خلاف فلسطینی مزاحمتی قوتوں کی حمایت کی اسلامی جمہوریہ ایران کی مستقل پالیسی پر بھی تاکید دیا۔
امام خامنہ ای نے اس بات پر زور دیا کہ اسلامی ممالک اور بین الاقوامی اداروں کی جانب سے سنجیدہ اقدام اٹھانے کی ضرورت ہے اور غزہ کے عوام کے لیے مسلم حکومتوں کی جانب سے جامع اور عملی مدد فراہم کی جانی چاہیے۔