وہ شخص جس نے بیماری کی وجہ سے ماہ رمضان کا روزہ نہ رکھا ہو اگر اگلے ماہ رمضان تک اس کی بیماری طول پکڑ لے تو اس سے روزوں کی قضا ساقط ہوجائے گی اور ضروری ہے کہ ہر دن کے لئے ایک مد کھانا فقیر کو دے۔
نماز اور روزے کے مسائل، مسئلہ ۹۴۲
اگر مکلف بیماری کی وجہ سے ماہ رمضان کے روزے نہ رکھے اور ماہ رمضان کے بعد اس کی بیماری برطرف ہوجائے لیکن فوراً کوئی دوسرا عذر پیش آجائے اور اگلے ماہ رمضان تک قضا بجا نہ لاسکے تو ضروری ہے کہ بعد والے سالوں میں ان روزوں کی قضا کرے۔ اسی طرح اگر ماہ رمضان میں بیماری کے علاوہ کوئی دوسرا عذر رکھتا ہو اور رمضان کے بعد برطرف ہوجائے لیکن اگلے ماہ رمضان تک بیماری کی وجہ سے روزہ نہ رکھ سکے تو ضروری ہے کہ ان روزوں کی قضا بجالائے۔
نماز اور روزے کے مسائل، مسئلہ ۹۲۵