ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

جان بوجھ کر روزہ افطار کرنے کا کفارہ

جان بوجھ کر (عمداً) ماہ رمضان مبارک کا روزہ افطار کرنے کا کفارہ مندرجہ ذیل تین چیزوں میں سے ایک ہے:
١۔ دو مہینے روزہ رکھنا؛
۲۔ ساٹھ فقیروں کو کھانا کھلانا۔
جو شخص ماہ رمضان کے کفارہ میں دو مہینے روزے رکھنا چاہے تو ضروری ہے کہ ایک پورا مہینہ اور اگلے مہینے کے کم از کم ایک دن تک مسلسل روزے رکھے اور اگر دوسرے مہینے کے باقی ایام میں پے درپے روزہ نہ رکھے تو کوئی اشکال نہیں ہے۔
نماز اور روزے کے مسائل، مسئلہ ۸۸۷ اور ۸۸۸
ساٹھ فقیروں کو دو طریقوں سے کھانا کھلا سکتے ہیں:
1۔ تیار شدہ کھانا پیٹ بھر کر کھلائیں
2۔ ہر ایک کو 750 گرام (ایک مد) گندم، آٹا، روٹی، چاول یا دوسری غذائی اجناس دیں۔
نماز اور روزے کے مسائل، مسئلہ۸۹١
 
700 /