رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے پیغام میں مجاہد عالم حجتالاسلام والمسلمین محمدی ریشهری کے انتقال پرملال پر تعزیت پیش کی ہے۔
بسم الله الرّحمن الرّحیم
نہایت افسوس کے ساتھ مجاہد عالم حجت الاسلام والمسلمین محمدی ریشهری کی وفات کی خبر ملی۔ ان لوگوں کے لیے جو اس انقلابی عالم دین کے تقوی، شرافتِ نفس اور جہد مسلسل سے آگاہ ہیں، ان کی رحلت ایک تلخ اور افسوسناک فقدان ہے۔ اس عالمِ الہی کی متعدد علمی، اخلاقی، انقلابی، سیاسی، انتظامی شعبوں میں جدوجہد جو سب کی سب اخلاص اور پاکیزگی کے ہمراہ تھی، ان کو ایک منفرد شخصیت بنا چکا تھی۔
میں نے کئی دہائیوں کی شناسائی میں ہمیشہ ان میں نیکی اور تقویٰ کا مشاہدہ کیا ہے اور مجھے امید ہے کہ یہ قیمتی ذخیرہ ان کی کیلئے رحمت، مغفرت اور درجات کی بلندی کا باعث بنے گا۔
انکے معزز فرزندوں، دیگر پسماندگان اور ان کے تمام احباب، ساتھیوں، شاگردوں اور عقیدت مندوں کی خدمت میں دلی تعزیت پیش کرتا ہوں۔
سید علی خامنہ ای
22 مارچ 2021