رہبر معظم انقلاب اسلامی نے حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کے یوم شہادت کے موقع پر ملک بھر میں 250 گمنام شہداء کے تشییع جنازہ کی مناسبت سے ایک پیغام جاری کیا۔
اس پیغام کا متن حسب ذیل ہے:
بسم الله الرّحمن الرّحیم
گمنام شہیدوں کو سلام، خاکیانِ عالم میں گمنام اور افلاکیان کی وادی میں معروف و مقبول! وہ فداکار جو اپنی شہادت کے لمحے سے کئی سالوں کے بعد وطن عزیز کو روحانیت اور جہاد کی مہک سے معطر کرتے ہیں اور اسلام و قرآن کی راہ میں بہائے جانے والے خون پر فخر کا علم مزید بلند کرتے ہیں۔ صدیقہ طاہرہ سلام اللہ علیہا کے روزِ شہادت کے دن ان وطن واپس لوٹنے والے مسافروں کے جنازے ہمیں ان کی یاد کی ابدیت اور اس بشارت کی خبر دیتے ہیں جو ان کی جانب سے امام زمانہ علیہ السلام کے ملک کے لیے فراہم کی جائے گی، انشاء اللہ۔
میں ان شہداء کی پاک ارواح اور ان کے باپ، ماؤں اور زوجات کی منتظر آنکھوں اور دلوں کو سلام پیش کرتا ہوں اور ان سب کے لیے اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم میں اضافے کی دعا کرتا ہوں۔
سیّدعلی خامنهای
5 جنوری 2022