آیت اللہ خامنہ ای نے اپنے تعزیتی پیغام میں حجۃ الاسلام و المسلمین حاج شیخ عباس علی صادقی کی رحلت پر تسلیت کا اظہار کیا۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی کے پیغام کا متن حسب ذیل ہے:
بسم الله الرحمن الرحیم
خدمتگزار عالم دین حجۃ الاسلام و المسلمین جناب الحاج شیخ عباس علی صادقی کی وفات پر خرم آباد کی مخلص اور انقلابی عوام، وہاں کے حوزہ علمیہ اور علماء کرام، خاص طور پر مرحوم کے معزز اہل خانہ اور عقیدت مندوں کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں اور ان کے لیے رحمت و مغفرت الہی کا طلبگار ہوں۔
سید علی خامنہ ای
4 دسمبر2021