آیت اللہ خامنہ ای نے اپنے تعزیتی پیغام میں مرحوم آیت اللہ حاج سید رضی شیرازی کی وفات پر تسلیت کا اظہار کیا ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی کے پیغام کا متن حسب ذیل ہے:
بسم الله الرحمن الرحیم
مرحوم آیت اللہ حاج سید رضی شیرازی کی وفات پر، جو چودہویں ویں صدی ہجری میں اسلام اور شیعیت کے عظیم علم بردار اور استعمار مخالف مرجع مرزا شیرازی مرحوم کی نسل میں سے تھے، تہران کے حوزہ علمیہ، ان کے شاگردوں اور عقیدت مندوں، معزز شیرازی خاندان مخصوصا ان کے پسماندگان کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں، اور میں اللہ تعالی سے مرحوم کیلئے رحمت، مغفرت اور بلندئ درجات کے لیے دعاگو ہوں۔
سید علی خامنہ ای
۲ دسمبر۲۰۲۱