ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

نۓ سوالات کے جوابات (دسمبر)

 
مستقبل کے لئے خریدے گئے لباس کا خمس
سوال1: میں نے اپنے بچوں کے لئے سال کے دوران کی کمائی سے اپنی حیثیت کے مطابق کچھ کپڑے خریدے ہیں لیکن فی الحال وہ ان کے سائز کے نہیں ہیں، کیا مجھے خمس کی تاریخ پر ان کپڑوں کا خمس دینا ہوگا؟
جواب: سوال کے مسئلے میں ان کپڑوں پر خمس دینا ہوگا۔
 
کسی کی نیابت میں نماز پڑھنا اور روزہ رکھنا
سوال2: کیا وہ شخص کہ جس کے ذمے اپنی قضا نمازیں اور روزے ہوں ایسے شخص کی نمازیں اور روزے بجالاسکتا ہے کہ جو انتقال کرچکا ہے؟
جواب: نماز ادا کرنے میں کوئی حرج نہیں، تاہم روزے میں اگر اجیر بنا ہو تو اشکال نہیں رکھتا لیکن اگر اجارہ اور کسی معاوضے کے بغیر (مفت میں) انجام دے تو احتیاط واجب کی بنا پر روزہ صحیح نہیں ہے۔ البتہ بڑا بیٹا ہر صورت میں باپ کے روزوں کی قضا رکھ سکتا ہے۔
 
ناخن لگانے کی کمائی
سوال3: کیا ناخن لگانے سے حاصل ہونے والی کمائی جائز ہے؟
جواب: اگر مصنوعی ناخن ہٹائے جاسکتے ہوں تو انہیں لگانا اور اس کا معاوضہ لینا بذات کوئی اشکال نہیں رکھتا لیکن اگر انہیں ہٹانا (نکالنا) ممکن نہ ہو یا غیر قابل تحمل مشقت رکھتا ہو تو ناخن لگانا (کسی ناقابل اجتناب ضرورت کے بغیر) اور اس کا معاوضہ وصول کرنا جائز نہیں ہے۔
 
غسل کے بدلے کئے جانے والے تیمم کے بعد عذر کا باقی رہنا
سوال4: وہ شخص کہ جس کا فریضہ غسل کے بدلے تیمم کرنا ہے اور کچھ مدت تک اس کے لئے پانی کا استعمال مضر ہے، کیا اسے ہر واجب نماز کے لئے تیمم کرنا ہوگا یا اس مدت کے لئے ایک مرتبہ تیمم کرلینا کافی ہوگا؟
جواب: وہ شخص کہ جس کا فریضہ تیمم کرنا ہے جب تک تیمم کا باعث بننے والا عذر (سوال کے مسئلے میں: ضرر) برطرف نہ ہوجائے اور اس سے پیشاب اور نیند وغیرہ جیسا کوئی حدث سرزد نہ ہو تو وہی تیمم کافی ہے، لیکن اگر اس سے حدث اصغر سرزد ہوجائے تو احتیاط واجب کی بنا پر (طہارت سے مشروط اعمال کے لئے) دوبارہ غسل کے بدلے انجام دیا جانے والا تیمم کرے اور وضو بھی کرے اور اگر وضو کرنے سے بھی معذور ہو تو وضو کے بدلے مزید ایک اور تیمم بھی انجام دے۔
 
لمبے ناخن کے ساتھ وضو اور غسل کرنا
5: ناخن لمبا ہونے کی وجہ سے ناخن کے نیچے پانی پہنچنے میں رکاوٹ بنتے ہیں تو کیا یہ وضو کے باطل ہونے کا سبب بنتا ہے؟ جواب: صرف ناخن کا لمبا ہونا وضو میں رکاوٹ شمار نہیں ہوتا اور اس کے باطل ہونے کا سبب نہیں ہے، تاہم ناخن کی اس مقدار کے نیچے کہ جو معمول کی حد سے زیادہ لمبی ہے، اگر کوئی رکاوٹ ہو تو اسے برطرف کرنا ضروری ہے۔
 
دوسروں کو نماز کی حالت میں کوئی بات سمجھانا
6: اگر ذکر کی نیت سے کوئی لفظ ادا کرے، مثال کے طور «الله اكبر» کہے اور کہتے وقت آواز اونچی کرلے تاکہ دوسرے کو کوئی بات سمجھائے تو کوئی اشکال نہیں رکھتا۔ تاہم اگر کسی دوسرے کو کوئی بات سمجھانے کی نیت سے کوئی ذکر پڑھے، اگرچہ ذکر کی نیت بھی رکھتا ہو تو نماز باطل ہوجائے گی۔
نماز اور روزے کے احکام، مسئلہ 328
 
 
 
700 /