رہبر انقلاب آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے مجاہد عالم دین، حجت الاسلام حاج شیخ محسن مجتہد شبستری کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ ان کا تعزیتی پیغام حسب ذیل ہے:
بسم الله الرّحمن الرّحیم
میں مجاہد عالم دین حجت الاسلام حاج شیخ محسن مجتہد شبستری کے انتقال پر ان کے معزز خاندان، محترم فرزندوں اور تہران و آذربایجان میں موجود ان کے عقیدت مندوں سے اظہارِ تعزیت کرتا ہوں۔ اس قابل احترام عالم کا شمار سماجی خدمات اور عوام کی رہنمائی کے ساتھ ساتھ تہران اور تبریز کے مدارس کے انتظام میں بھی کامیاب ترین علماء میں ہوتا تھا۔ تبریز کے امام جمعہ کے طور پر طویل عرصے پر محیط ان کی خدمات اور زحمات ناقابل فراموش ہیں۔ تہران کے حوزہ اور دیگر شعبوں میں ان کی عظیم کوششوں کا دیرپا اثر یقیناً ان پر رحمتِ الہی کے نزول کا باعث ہوگا۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ اس محترم عالم کی مغفرت فرمائے اور انہیں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔
سید علی خامنہ ای،
18 نومبر 2021