امام خامنہ ای نے روحانی عالم اور راہِ توحید کے مسافر آیت اللہ حسن زادہ آملی کے انتقال پرملال پر تعزیت کا اظہار کیا۔ امام خامنہ ای کا تعزیتی پیغام جو 26 ستمبر 2021 کو جاری کیا گیا ، حسب ذیل ہے:
بسم الله الرحمن الرحیم
انتہائی افسوس کے ساتھ ، مجھے روحانی عالم اور مسافر راہِ توحید آیت اللہ حسن زادہ آملی کے انتقال کی خبر ملی۔ یہ فاضل، کثیر جہتی مذہبی دانشور ان منفرد اور ممتاز شخصیات میں سے تھے جن کی محدود تعداد کسی بھی دور میں ان لوگوں کی آنکھوں اور دلوں کو مسرت بخشتی ہے جو ان کی شناخت رکھتے ہیں اور اِن علماء کے علم ، بصیرت ، معرفت اور روح سے بہرہ مند ہوتے ہیں۔
ان معزز عالم کی تحریریں اور کام علم اور معرفت کے چاہنے والوں کے لیے ایک بہت بڑا زخیرہ ثابت ہوں گے۔ ان شاءاللہ میں ان کے تمام احباب، شاگردوں اور مداحوں کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں ، خاص طور پر آمل شہر کے وفادار مومنین اور انقلابی لوگوں اور ان پرجوش نوجوانوں کی خدمت میں جو ان کے انقلابی موقف اور بلند اخلاق سے متاثر تھے۔ میں خدا سے دعا کرتا ہوں کہ وہ ان پر اپنی مغفرت اور رحمت نازل کرے اور ان کے درجات بلند کرے۔
سید علی خامنہ ای
26 ستمبر 2021۔