آيۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ایک پیغام جاری کر کے نجف اشرف کے مراجع تقلید میں سے ایک آيۃ اللہ الحاج سید محمد سعید الحکیم کی وفات پر تعزیت پیش کی ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی کے تعزیتی پیغام کا متن مندرجہ ذیل ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
عالم محقق مرحوم آیۃ اللہ آقای الحاج سید محمد سعید حکیم رحمۃ اللہ علیہ کی وفات پر نجف کے عظیم الشان حوزۂ علمیہ (اعلی دینی تعلیمی مرکز)، اس کے مراجع تقلید اور علمائے کرام، عظیم طباطبائي حکیم گھرانے خاص طور پر مرحوم کی اولاد اور پسماندگان کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں۔ مرحوم، مراجع تقلید میں سے ایک تھے اور فقہ و اصول میں ان کی گرانقدر کتابیں ہیں۔ ان کا انتقال، نجف کے مبارک حوزۂ علمیہ کے لیے ایک علمی نقصان ہے۔ میں مرحوم کے لیے رضوان الہی کی دعا کرتا ہوں۔
سید علی خامنہ ای
4 ستمبر 2021