بسم الله الرحمن الرحیم
میں اپنے پرانے ساتھی میجر جنرل ڈاکٹر سید حسن فیروز آبادی کے انتقال پر تعزیت پیش کرتا ہوں۔
ان کی پوری زندگی قیمتی جدوجہد کے ہمراہ رہی۔ اس میں مزاحمتی سرگرمیاں شامل رہیں، اس وقت جب وہ وہ مشہد میں یونیورسٹی کے طالب علم تھے سے لیکر اسلامی انقلاب کی فتح کے بعد میں ان کی متعدد وسیع سرگرمیاں۔ یہ سرگرمیاں جہادی تعمیرنو (جہاد سازندگی) جیسے اہم شعبوں میں تھیں ، سپریم ڈیفنس کونسل سے وابستہ محکموں میں ، خاص طور پر مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف کی حیثیت سے فرائض کی انجام دہی اور آخر میں تشخیص مصلحت نظام کونسل کی رکنیت تک وسیع پیمانے پر متعدد خدمات کی انجام دہی اس محنتی اور مخلص برادر گرامی کے لئے روحانی سرمایہ اور اخروی ذخیرہ ہے۔
یہ سب ہمارے محنتی ، عوامی، حوصلہ مند بھائی کے لیے روحانی ذخیرے کے طور پر کرگر ثابت ہوں گی۔
ایمان کی پاسداری اور انقلابی طرز عمل کے سلسلے میں اطاعت، تدین، صداقت و ثابت قدمی کا جذبہ مرحوم کی دیگر صفات ہیں جو ہمیشہ اس قابل احترام برادر کی خصوصیات رہیں۔ اس طرح کی نمایاں خوبیاں ان کے لیے رحمت الہی اور رضائے الہی کا سبب ہوں گی ، ان شاء اللہ۔ میں اللہ رب العزت سے مرحوم کے لیے رحمت اور مغفرت اور ان کے اہل خانہ کے لیے صبر اور اطمینان کی دعا کرتا ہوں۔
سیّدعلی خامنهای
۴ ستمبر ۲۰۲۱