سوال: اگر غسل کرتے وقت بدن کا کچھ حصہ نجس ہو تو کیا دونوں کام (بدن کو پاک کرنا اور غسل کرنا) ایک ہی مرتبہ دھونے کے ذریعے انجام پا سکتے ہیں؟
جواب: غسل ارتماسی سے پہلے پورے بدن کا پاک ہونا ضروری ہے تاہم غسل ترتیبی میں، بدن کا نجس ہوجانے والا حصہ اگر خود اسی حصے کے غسل سے پہلے دھل جائے تو کافی ہے۔