رہبر انقلاب آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے فلسطین اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) کے سیاسی شعبے کے سربراہ جناب اسماعیل ہنیہ اور فلسطینی اسلامی جہاد موومنٹ کے سکریٹری جنرل زیاد نخلیح کے خطوط کے جواب میں ، فلسطین کے غاصبوں کے خلاف جدوجہد کو ظلم کے خلاف مزاحمت قرار دیا اور تاکید کرتے ہوئے فرمایا: "ہمارے دل آپ کی جدوجہد کے میدان میں حاضر ہیں اور ہماری دعائیں آپ کی فتوحات کے تسلسل کے لئے ہمیشہ آپ کے ساتھ ہیں۔"
رہبر معظم انقلاب اسلامی کے پیغامات کا متن حسب ذیل ہے:
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے جوابی خطوط حسب ذیل ہے؛
بسم الله الرحمن الرحیم
برادر مجاهد جناب اسماعیل هنیه اعزّه الله سلام علیکم جناب عالی کا مکتوب جس میں آپ نے فلسطین کے حالیہ جہاد کی تفصیلات و تجزیہ مرقوم فرمایا ہے، موصول ہوا۔ آپ کی جدوجہد ظلم و کفر و استکبار کے خلاف مزاحمت ہے اور ایسی جدوجہد خدائے عزیز و قدیر کی رضا اور اس آیہ کریمہ کی مصداق ہے: اِن تَنصُروا اللهَ یَنصُرکُم وَ یُثَبِّت اَقدامَکُم۔ اللہ کی مدد سے آپ فتحیاب ہوں گے اور مقدس سرزمین کو غاصبوں کی پلیدگی سے پاک کر دیں گے، ان شاء اللہ! آپ کا بھائی سید علی خامنہ ای پیر ۱۲ شوال ۱۴۴۲ ۳ خرداد ۱۴۰۰ (مطابق 24 مئی 2021)
بسم الله الرحمن الرحیم برادر مجاهد جناب زیاد نخاله وفّقه الله و اَعانه سلام علیکم جناب عالی کا برادرانہ خط موصول ہوا۔ آپ فلسطینی بھائیوں کے عظیم اور کامیاب جہاد نے ساری دنیا میں آپ کے چاہنے والوں کو مسرت بخشی۔ ہمارے دل آپ کے جدوجہد کے میدان میں آپ کے ہمراہ ہیں اور ہماری دعائیں آپ کی فتوحات کے دوام اور تسلسل کے لئے ہمیشہ آپ کے ساتھ ہیں۔۔ اللہ کا وعدہ سچا ہے جس نے فرمایا: وَ لَیَنصُرَنَّ اللهُ مَن یَنصُرُه۔ آپ نصرت خداوندی سے ان شاء اللہ حتمی فتح کا منظر دیکھیں گے۔ آپ کا بھائی سید علی خامنہ ای پیر ۱۲ شوال ۱۴۴۲ ۳ خرداد ۱۴۰۰ (مطابق 24 مئی 2021)