سوال: اس بات کے پیش نظر کہ زکات فطرہ اس مال سے ادا کرنا ضروری ہے کہ جو نکال کر علیحدہ کیا گیا ہو، کیا جائز ہے کہ مستحق کو فطرہ بینک کارڈ میں منتقلی کی صورت میں ادا کیا جائے؟
جواب: اگر آپ نے فطرے کی رقم نکال کر علیحدہ نہیں رکھی ہوئی تو مستحق کے بینک کارڈ میں رقم منتقل کر کے فطرے کی نیت کرسکتے ہیں، تاہم اگر پہلے سے ہی فطرے کی رقم علیحدہ کر کے رکھی ہوئی ہو تو مستحق کو وہی رقم دینا ہوگی۔