ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

حق المارّہ (رہگذر کا حق)

سوال: حق المارّہ (رہگذر کا حق) کیا ہے؟ اور اس کی شرائط کیا ہیں؟
جواب: جس شخص کا راہ چلتے کسی پھل دار درخت سے گذر ہو تو -ذیل کی شرائط کے ساتھ- اس درخت کے پھل سے کھا سکتا ہے:
۱۔ احتیاط واجب کی بنا پر مالک کی عدم رضامندی کا یقین نہ ہو۔
۲۔اس جگہ سے اتفاقی طور پر اس کا گذر ہو، پھل کھانے کی نیت سے نہ ہو۔
۳۔ درخت کو کوئی نقصان نہ پہنچائے اور پھل ضائع نہ کرے۔
۴۔ اسی جگہ پھل کھائے اور اپنے ساتھ لے کر نہ جائے۔
۵۔ ملکیت -جیسے کہ باغ وغیرہ- میں داخل نہ ہو۔
 
700 /