رہبر معظم انقلاب اسلامی کے دفتر نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ کل 4 خرداد مطابق 24 مئی شوال المکرم کی پہلی تاریخ اور عید سعید فطر ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی کے دفتر کا بیانیہ حسب ذيل ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
رمضان المبارک میں ایرانی قوم کی عبادات اور طاعات کے قبول ہونے کی دعا اور آرزو کے ساتھ عوام کو اطلاع دی جاتی ہے کہ متعدد ماہرین اور قابل اعتماد اور با وثوق افراد کی رپورٹس کے مطابق 3 خرداد 1399 مطابق 23 مئی 2020 ء برابر 29 رمضان المبارک 1441 ہجری قمری میں شوال المکرم کا چاند غروب کے وقت نظر آگیا ہے اور رہبر معظم انقلاب اسلامی کے لئے پہلی شوال کا چاند ثابت ہوگيا ہے لہذا کل بروز اتوار مطابق 24 مئي کو پہلی شوال اور عید سعید فطر ہے۔
دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی