رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے 33 ویں جشن گلریزاں کے موقع پر دیہ کمیٹی کو نیازمند قیدیوں کی رہائی کے لئے 450 ملین تومان کی مدد فراہم کی ہے۔
جشن گلریزاں دیہ امور سے متعلق عوامی کمیٹی اور نیازمند قیدیوں کی مدد کے سلسلے میں ہر سال بعض حکام اور خیّرافراد کی موجودگي میں تہران اور ملک کے مختلف شہروں ميں منعقد ہوتا ہے ۔ دیہ کمیٹی کے مطابق اس سال یہ جشن کورونا وائرس کی وجہ اور خیّرین کی سلامتی کے پیش نظر ٹی وی پروگرام اور مجازی سائٹوں کے ذریعہ منعقد کیا جائےگا۔