سوال: کیا وہ رقم جو بطور کمیٹی جمع کروائی جاتی ہے اور خمس کی تاریخ تک وصول نہیں ہوتی، اس پر خمس واجب ہوگا؟
جواب: اگر یہ رقم کمائی اور تنخواہ سے دی گئی ہو تو خمس کی تاریخ پر اس کا خمس دینا ہوگا؛ البتہ اگر رقم کسی کو بطور قرض دی ہو اور خمس کی تاریخ تک وصول نہیں ہوسکتی ہو تو اس کا خمس وصولی کے بعد دیا جاسکتا ہے۔