رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اعیاد رجبیہ، عید نوروز اور عید مبعث کی مناسبت سے بعض قیدیوں کی سزاؤں میں کمی اور بخشش کی درخواست کو منظور کرلیا ہے۔ عدلیہ کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین سید ابراہیم رئیسی نے اپنے خط میں 28 اسفند 1398 شمسی تک قطعی سزا پانے والے قیدیوں کی سزاؤں میں کمی اور بخشش کی درخواست اور جیلوں سے قیدیوں کی تعداد کو کم کرنے کی ضرورت کے پیش نظر اعیاد رجبیہ، عید نوروز اور عید مبعث (ص) کی مناسبت سے بعض قیدیوں کی سزاؤں میں کمی اور بخشش کی درخواست کی۔ جسے رہبر معظم انقلاب اسلامی نے درخواست میں ذکر شدہ شرائط کے ساتھ منظور کرلیا۔