رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے دفتر نے اعلان کیا ہے کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی کا حرم رضوی میں نئے سال کی مناسبت سے جو پروگرام ہر سال منعقد ہوتا تھا اسے طبی دستورات اور کورونا وائرس کی روک تھام کی وجہ سے منسوخ کردیا گيا ہے اور معظم لہ اس سلسلے میں مشہد مقدس کا سفر بھی نہیں کریں گے۔
رہبر معظم کے دفتر کے اعلامیہ کا متن حسب ذیل ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
ایرانی عوام کو اطلاع دی جاتی ہے، کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ اور طبی امور کے ماہرین اور حکام کی طرف سے اجتماعات منعقد کرنے اور اپنے شہر سے باہر سفر کرنے کے سلسلے میں پرہیز کرنے پر مبنی سفارشات اور دستورات کی بنا پر رہبر معظم انقلاب اسلامی کا حرم مطہر امام رضا علیہ السلام میں نئے سال کی مناسبت سے جو پروگرام ہر سال منعقد ہوتا تھا ، وہ اس سال منسوخ کردیا گيا ہے اور معظم لہ اس سلسلے میں مشہد مقدس کا سفر نہیں کریں گے۔
عوام کی طرف سے طبی عملہ کے دستورات پر عمل اور اللہ تعالی کی بارگاہ میں دعا اور توسل کے ذریعہ جلد از جلد اس وباء سے نجات ملنے کی توقع کی جاتی ہے ۔ میں اللہ تعالی کی بارگاہ سے اس بیماری میں مبتلا افراد کی صحت و سلامتی کے لئۓ دعا کرتا ہوں۔
دفتر مقام معظم رہبری