سوال: میں نے کچھ سال پہلے تمام شرعی شرائط کا خیال رکھتے ہوئے نذر کی کہ ہر مہینے ایک قرآن ختم کروں گا، تاہم افسوس کے ساتھ مہینے میں ایک مرتبہ قرآن کریم ختم نہ کرسکا، کیا مجھے اپنی نذر پوری نہ کرنے پر کفارہ دینا پڑے گا؟
جواب: اگر نذر پوری نہ کرنا ناتوانی یا بھولنے کے سبب ہو تو اس پر کفارہ نہیں ہے اور اگلے مہینے کے لئے نذر کے مطابق عمل کرنا ضروری ہے، ورنہ کفارہ دینا ہوگا۔
نذر کا کفارہ اس طرح ہے: دس فقیروں کو پیٹ بھر کے کھانا کھلانا یا انہیں کپڑے پہنانا اور اگر یہ نہ ہوسکے تو تین دن روزہ رکھیں۔