چلتے ہوئے مستحب نماز پڑھنے کا طریقہ
سوال۱: چلتے ہوئے مستحب نماز پڑھنے کا کیا حکم ہے؟رکوع،سجدے اور تکبیرۃ الاحرام کیسے ادا کریں؟
جواب:قبلہ کی رعایت کئے بغیر تکبیرۃ الاحرام اور حمد و سورۃ کے بعد رکوع اور سجدے کو سر یا آنکھ کے اشارے سے انجام دیا جائے گا۔
ہدیہ دینے والے کے مقروض ہونے کا علم ہونے کے باوجود،ہدیہ میں تصرف کرنا
سوال۲: ایک شخص نے کسی کو کوئی قالین ہدیہ دیا اور ہدیہ دینے کے بعد وہ فوت ہوگیا ،ہدیہ لینے والا جانتاہے کہ ہدیہ دینے والے نے دوکاندار کو پیسہ نہیں دیا ہے،وظیفہ کیا ہے؟
جواب: اگر ہدیہ دینے والے کی فوتگی سے پہلے ہدیہ اپنے قبضے میں لیا ہے تو ہدیہ لینے والے پر کوئی چیز واجب نہیں ہے اور ہدیہ کا قرض میت کے اصل مال سے ادا ہوگا۔
غیر خدا کی قسم کھانا
سوال ۳: کیاقرآن مجید،امام حسین یا حضرت عباس(علیهم السلام) کی قسم کھاناخدا کی قسم کے حکم میں ہے ؟
جواب: اللہ تبارک و تعالیٰ کے اسمائے گرامی کے علاوہ کسی دوسرے کے نام کی قسم ،شرعی قسم شمار نہیں ہو تی اور کسی شرعی ذمہ داری کے عائد ہونے کا سبب نہیں بنتی اور اس قسم کی مخالفت پر کفارہ نہیں ہے لیکن کسی صورت میں بھی اگر جھوٹی قسم کھائے تو حرام ہے۔
میت کی قضا نمازوں کو بیٹھ کر پڑھنا
سوال۴: میں ایک ۵۰ سالہ عورت ہوں اور میرے گھٹنے میں درد ہے، کیا میں اپنی والدہ مرحومہ کی قضا نمازوں کو بیٹھ کر پڑھ سکتی ہوں؟
جواب: احتیاط واجب کی بنا پرمیت کی قضا نمازوں کو بیٹھ کر پڑھنا کافی نہیں ہے لہذا کھڑے ہوکر پڑھی جائیں۔
مس میت
سوال۵:ایک شخص نے بہت سال پہلے ایک میت کو ہاتھ لگایا تھا اورغسل واجب ہونےکے بارے میں نہیں جانتا تھا اور غسل نہیں کیا
۱۔کیا ابھی اس پر غسل واجب ہے؟
۲۔ان سالوں میں اس نے جو نمازیں پڑھی ہیں ان کا کیا حکم ہے؟
۳۔ان سالوں کے روزے کا کیا حکم ہے؟
جواب ۱و۲) اگر میت کے بدن کو ٹھنڈا ہونے سے پہلے مس کیا ہو تو غسل واجب نہیں ہے لیکن اگر پورا بدن ٹھنڈا ہونے کے بعد اور غسل میت مکمل ہونے سے پہلے مس کیا ہو تو غسل واجب ہے اور غسل مس میت کے بغیر نماز صحیح نہیں ہے۔ لہذا غسل مس میت کے بغیر پڑھی گئی نمازوں کی قضا بجا لائے لیکن اگر اس کے بعد یہ شخص مجنب ہوا ہو اور غسل جنابت انجام دیا ہو تو یہ غسل مس میت سے کفایت کرے گا اور اس کی نمازیں صحیح ہیں لیکن غسل جنابت کے علاوہ دوسرے غسل احتیاط واجب کی بنا پر غسل مس میت سے کفایت نہیں کرتے۔
جواب۳)غسل مس میت کے بغیر روزہ صحیح ہے۔
اذان ظہر کے بعد استیجاری روزےکو توڑنا
سوال۶۔ کیا وہ شخص کہ جس نے استیجاری روزہ رکھا ہےاذان ظہر کے بعد اختیاری حالت میں روزہ توڑ سکتا ہے؟
جواب۔ احتیاط واجب کی بنا پر جائز نہیں ہے۔
ازدواج سفید
سوال۷۔ ازدواج سفید( مرد اور عورت کا نکاح کے بغیر میاں ، بیوی کی طرح زندگی گزارنے)کا کیا حکم ہے؟
جواب: شرعی نکاح کے بغیر ازدواج باطل ہے اور اس کے تحت مرد اور عورت کے تعلقات حرام ہیں۔
ارث کے بدلے ہبہ معوضہ
سوال۸۔ اگر کوئی شخص ارث کے بدلےاپنا کچھ مال ، ایک وارث کو بخش دے تو کیا یہ ہبہ یا وصیت نافذ اور صحیح ہے؟
جواب۔ انسان اپنا کچھ مال اپنے کسی وارث کو دیکر یا بخش کر یہ وصیت کرسکتا ہے کہ مذکورہ وارث کو اس کے اموال سے ارث نہ ملے اور اس کا حصہ بقیہ ورثاء کو ملے، اگر تمام ورثاء اس وصیت کی تائید کریں تو اس پر عمل کرنا واجب ہے اور وصیت کرنے والے کے مرنے کے بعد ورثاء میں سے کسی کو بھی اسے رد کرنے کا حق حاصل نہیں ہوگا۔
بالغ ہونے سے پہلے کی آمدنی
سوال۹۔ ایک شخص بالغ ہونے سے پہلے آمدنی والا ہے کیا اس شخص کے خمسی سال کی ابتدا اس کی پہلی آمدنی ہے یا بالغ ہونے سے پہلے کی آمدنی معیار نہیں ہوگی۔
جواب۔ خمسی سال کی ابتداپہلی آمدنی ہے، اگرچہ بالغ ہونے سے پہلےہو۔
سر اور پاوں کا دوبار مسح
سوال۱۰۔ سر اور پاوں کے مسح کے دوران اگر ہمیں مسح کے بارے میں خاص طور پر سر کے مسح کے بارے میں اطمینان حاصل نہ ہو اور دوبارہ مسح کرلیں تو کیا وضو صحیح ہے؟یں اطکمرد اور عورت کے درمیان ارتباط دوسری
جواب۔ اگر شک، وسواس کی وجہ سے نہ ہو تو دوبارہ مسح کرلیں لیکن اس بات کا خیال رکھیں کہ مسح کی جگہ خشک ہو۔