رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے علیحدہ علیحدہ پیغامات میں آیت اللہ شبیری زنجانی کو ان کی ہمشیرہ اور جناب ڈاکٹر میر محمدی کو ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت پیش کی ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی کے پیغامات کا متن حسب ذيل ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
حضرت آیت اللہ آقائ شبیری زنجانی دامت برکاتہ
آپ کی محترمہ ہمشیرہ کے انتقال پر آپ کو تعزیت اور تسلیت پیش کرتا ہوں اور اللہ تعالی کی بارگاہ سے مرحومہ کے لئے رحمت اور مغفرت طلب کرتا ہوں۔
سید علی خامنہ ای
بسم اللہ الرحمن الرحیم
جناب آقائ ڈاکٹر میر محمدی
آپ کی والدہ ماجدہ کے انتقال پر آپ کو تسلیت پیش کرتا ہوں اور اللہ تعالی کی بارگاہ سے مرحومہ کے لئے رحمت اور مغفرت طلب کرتا ہوں۔
سید علی خامنہ ای