رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے حجۃ الاسلام والمسلمین سید ہادی خسروشاہی کے انتقال پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی کے پیغام کا متن حسب ذيل ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
عالم مجاہد مرحوم حجۃ الاسلام والمسلمین آقائ حاج سید ہادی خسروشاہی رحمۃ اللہ علیہ کے انتقال پر مرحوم کے خاندان، پسماندگان، دوستوں اور مرحوم کے علمی آثار سے دلچسپی رکھنے والوں کو تعزیت اور تسلیت پیش کرتا ہوں۔ مرحوم نے اپنی زندگی کے 60 برسوں میں مقالات، تراجم اور متعدد کتابیں تحریر کرکے معارف اسلامی کی تبلیغ اور نشر و اشاعت میں گرانقدر خدمات انجام دی ہیں ۔ مسلمانوں کے درمیان اتحاد و یکجہتی اور اسلامی مذاہب کے درمیان تقریب کے سلسلے میں مرحوم نے بے مثال ہمت اور جذبہ سے کام لیا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے دوران ویٹیکن اور قاہرہ میں سفارتی کوششیں میرے اس دیرینہ دوست کی مجاہدت میں شامل تھیں۔ اللہ تعالی مرحوم کا حشر و نشر ان کے اجداد کے ساتھ فرمائے اور اس کی بارگاہ سے مرحوم کے لئے رحمت اور مغفرت طلب کرتا ہوں ۔
سید علی خامنہ ای
10/ اسفند/ 1398