رہبر معظم انقلاب اسلامی نے آج صبح ( بروز جمعرات ) ڈاکٹروں اور طبی عملے کے افراد کے نام پیغام میں کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں وزارت صحت، وزیر صحت کے معاونین ، ڈاکٹروں، نرسز اور ملک بھر کے طبی عملے کے اہلکاروں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے فرمایا: ڈاکٹروں اور طبی عملے کا مقام معاشرے میں بلند و بالا تھا لیکن ان گرانقدر خدمات کی بنا پرمزید بلند ہوگيا ہے اور اس کام پر اللہ تعالی انھیں اجر و ثواب عطا کرےگا۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی کے خطاب کا متن حسب ذیل ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
میں دل کی گہرائی سے ڈاکٹروں ، نرسوں اور طبی عملے کی ملک میں حالیہ بیماری کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں شکریہ ادا کرتا ہوں ، میں وزارت صحت ، وزیر صحت کے معاونین اور طبی عملے کے اہلکاروں کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جو ان دنوں عوام کی خدمت کے سلسلے میں تلاش و کوشش کررہے ہیں اور زحمت اٹھا رہے ہیں۔ اکیڈمی آف میڈیکل سائنسز کے سربراہ جناب ڈاکٹر مرندی کی موجودگي میں اس پروگرام کا مقصد صرف ڈاکٹروں اور طبی عملے کی زحمات پر شکریہ ادا کرنا ہے۔ میرا دل چاہتا تھا کہ میں ملک بھر میں طبی عملے سے منسلک تمام ڈاکٹروں ، نرسوں اور بہنوں اور بھائیوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کروں ۔ اللہ تعالی انھیں کامیابی عطا فرمائے ، ان شااللہ۔
آپ کا کام بہت ہی گرانقدر ہے جس کی بنا پر معاشرے میں ڈاکٹروں اور نرسوں کا مقام بلند و بالا ہے اورآپ کا مقام ان زحمات کی وجہ سے مزید بلند و بالا ہوگيا ہے اور اس سے بھی اہم اللہ تعالی کا ثواب ہے ، یقینی طور پر اللہ تعالی آپ کو اجر و ثواب عطا کرےگا اور امید رکھتا ہوں کہ یہ ممتاز اور سنگين کام زیادہ طولانی نہ ہونے پائے، اور ان شااللہ جلد از جلد اس منحوس وائرس (کورونا) کا قلع و قمع ہوجائے۔ آپ سبھی کامیاب اور مؤفق رہیں ۔ ان شااللہ ، ان شااللہ ۔
والسلام علیکم و رحمةالله و برکاته