سوال: کیا پیشانی پر میک اپ اور آرائش کا مواد (کاسمیٹکس) استعمال کرنا سجدے کے لئے مانع (رکاوٹ) شمار ہوتا ہے؟
جواب: اگر میک اپ اور آرائش کا مواد پیشانی کو اتنی مقدار میں ڈھانپ دے کہ پیشانی کی جلد سجدہ گاہ سے نہ ٹکرائے تو سجدہ صحیح نہیں ہے اور نماز باطل ہے اور اس کی تشخیص خود نماز پڑھنے والے کی ذمہ داری ہے۔