رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے انقلاب اسلامی کی شاندار کامیابی کی سالگرہ کی مناسبت سےعام عدالتوں، انقلاب اسلامی عدالتوں ، فوجی اور خصوصی عدالتوں سے سزا پانے والے 2315 قیدیوں کی سزاؤں میں کمی اور عفو کی درخواست موافقت کی ہے۔
عدلیہ کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین سید ابراہیم رئیسی نے انقلاب اسلامی کی سالگرہ کی مناسبت سے رہبر معظم انقلاب اسلامی کے نام ایک خط میں درخواست کی تھی کہ قیدیوں کی سزاؤں میں کمی اور بخشش سے متعلق مرکزی کمیشن نے 2315 قیدیوں کو سزاؤں میں کمی اور بخشش کا مستحق قراردیا ہے ۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے بنیادی آئین کی دفعہ 110 کی شق 11 کے تحت اس درخواست کو منظور کرلیا۔