ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

رہبر معظم کی حضرت امام خمینی (رہ) کے مزاراور گلزار شہداء پرحاضری

رہبر معظم انقلاب اسلامی  آج صبح عشرہ فجر کے آغاز اور انقلاب اسلامی کی کامیابی کی  41 ویں سالگرہ  کے موقع پر ایرانی عوام کے عظيم الشان امام (رہ) کے مزار پر حاضر ہوئے ، جہاں انھوں نے نمازاور قرآن پڑھ کر رہبر کبیر انقلاب اسلامی کو خراج عقیدت پیش کیا۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی اسی طرح  شہدائے عالیمقام آیت اللہ بہشتی ، رجائی ، باہنر اور ساتویں تیر کے شہداء کے مزار پر بھی حاضر ہوئے اور اللہ تعالی کی بارگاہ میں ان کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔

رہبرمعظم انقلاب اسلامی نے گلزار شہداء میں حاضر ہوکر راہ خدا اور ایران کی عزت و اقتدار کے دفاع کی خاطر قربانی پیش کرنے والے مجاہدین کو درود و سلام پیش کیا اور ایرانی قوم کی مایہ ناز حرکت کے استمرار کے لئے دعا کی۔

700 /