ویب سائٹ دفتر رہبر معظم انقلاب اسلامی

حضرت زہرا (س) کی شام شہادت کی مناسبت سے مجلس عزا منعقد

حسینیہ امام خمینی (رہ) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کی شام شہادت کی مناسبت سے مجلس عزا منعقد ہوئی، جس میں بعض اعلی حکام سمیت عوام کے مختلف طبقات کے ہزاروں  افراد نے شرکت کی۔

حجۃ الاسلام والمسلمین عالی نے مجلس عزا سے اپنے خطاب میں سخت شرائط میں اللہ تعالی کے ولی کی پیروی کے امتحان کو مؤمنین کے لئے اہم ، سنگین اور سخت امتحان قراردیتے ہوئے کہا : اس امتحان میں کامیابی کی اہم شرط یہ ہے کہ انسان نفسانی خواہشات سے دوررہے اور شیطانی وسوسوں کا ڈٹ کا مقابلہ کرے ، نیز ولایت کی پیروی کا مطلب یہ ہے کہ انسان  اپنی خواہشات پر اللہ تعالی کے ولی کے حکم کو مقدم اور برتر سمجھے۔

حجۃ الاسلام عالی نے ایرانی معاشرے میں انقلاب اسلامی کو  ولایتمداری کے ارتقاء کا اہم عامل قراردیتے ہوئے کہا : انقلاب اسلامی سے قبل اہلبیت علیھم السلام  کے ساتھ محبت کا اظہار اور دینی معارف پر عمل فردی حیثیت کا حامل تھا لیکن حضرت امام خمینی (رہ) کی تحریک نے سماجی سطح ولایت کو متعارف کرادیا۔جناب مہدی سلحشور نے مجلس عزا میں مصائب پیش کئے اور نوحہ خوانی کی۔

700 /