رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے یورپ میں طلباء کی اسلامی انجمنوں کی یونین کے 54 ویں اجلاس کے نام پیغام میں حالیہ اہم واقعات منجملہ شہادتوں، عسکری توانائیوں کی نمائش اور عوام کی وسیع اور بڑے پیمانے پر شرکت ایک منفرد اور انوکھے رجحان کا مظہرقراردیتے ہوئے فرمایا: انقلاب اسلامی کےدوسرے قدم میں اس رجحان کو کمال تک پہنچانے اور مثمر ثمر بنانے میں کوشش کرنی چاہیے اور آپ بھی اس سلسلے میں تاریخ ساز افراد کی صف میں شامل ہوسکتے ہیں۔
یورپ میں طلباء کے امور میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کے نمائندے حجۃ الاسلام جواد اژہ ای نے رہبر معظم کے پیغام کو طلباء کے اجلاس میں پیش کیا۔ پیغام کا متن حسب ذيل ہے:
اسلامی انجمنوں کی یونین کے عزیز جوانو
اس سال آپ کا اجلاس اہم حوادث اور واقعات کے درمیان منعقد ہورہا ہے ان میں ہر واقعہ ایران کی مسلمان اور انقلابی قوم کی عظمت اور اعتبار کے جلوؤں کا مظہر ہے ان واقعات میں شہادتیں، عسکری توانائیاں ، عوام کی میدان میں بےمثال موجودگی ، نوجوانوں کا قوی اور پختہ جذبہ اور اس کے ہمراہ سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبوں میں ہزاروں سرگرم مجموعوں نیز ملک بھر کے جوانوں میں عظيم الشان دینی اور معنوی رجحان ، آج کی دنیا میں ایک منفرد اور انوکھے رجحان کی خبـر دے رہے ہیں۔ ایک ایسا رجحان جو مستقبل کی تاریخ پر اپنے گہرے اور عمیق اثرات مرتب کرسکتا ہے ۔ اللہ تعالی کی قوت اور مدد سے انقلاب اسلامی کا دوسرا قدم ، اس رجحان کو کمال تک پہنچانے اور مثمر ثمر بنانے میں اہم اور مؤثر ثابت ہوسکے۔ اس حیاتی معاملے میں مؤمن ، دانشور اور تاریخ ساز جوانوں سے توقعات اور امیدیںو ابستہ ہیں آپ بھی تاریخ ساز برگزیدہ افراد کی صف میں شامل ہوسکتے ہیں۔
آپ عزیزوں کی عظیم کامیابیوں کی امید رکھتا ہوں
والسلام علیکم ورحمۃ اللہ
سید علی خامنہ ای
3 بہمن 1398