سوال: کیا ایسے پانی سے وضو کرنا صحیح ہے کہ جس کا انتظام پینے کے لئے کیا گیا ہو جیسے کہ واٹر کولر کا پانی؟
جواب: صحیح نہیں ہے، مگر یہ کہ پانی کے مالک کی رضامندی سے مطلع ہو اور اگر وقف ہو تو اس پانی سے وضو کرنا وقف کی غرض کے برخلاف نہ ہو اور وقف کے متولی کی اجازت سے ہو۔