تہران میں نماز جمعہ کی انتظامی کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ تہران میں اس ہفتہ نماز جمعہ رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی امامت میں ادا کی جائےگی۔
کمیٹی کے اعلامیہ کا متن مندرجہ ذيل ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
یَا أَیُّهَا الَّذِینَ آمَنُوا إِذَا نُودِیَ لِلصَّلَاةِ مِن یَوْمِ الْجُمُعَةِ فَاسْعَوْا إِلَیٰ ذِکْرِ اللَّهِ وَذَرُوا الْبَیْعَ ذَٰلِکُمْ خَیْرٌ لَّکُمْ إِن کُنتُمْ تَعْلَمُونَ۔
انقلاب اسلامی کی کامیابی کی سالگرہ اور انقلاب کے دوسرے گام کے موقع پر مصلی امام خمینی (رہ) میں تہران کے بصیر اور انقلابی عوام کی ولولہ انگیز موجودگی میں اس ہفتہ نماز جمعہ رہبر معظم انقلاب اسلامی کی امامت میں ادا کی جائےگی۔ اس موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران کی عوام ایک بار پھر باہمی یکجہتی، شان و شکوہ اور عظمت کے شاندار جلوؤں کا مظاہرہ کرےگی۔
نماز جمعہ میں شرکت کے پروگرام اور طریقہ کار کے بارے میں تہران کی نماز جمعہ کی انتظامی کمیٹی کی جانب سے مزید تفصیلات کا اعلان کیا جائےگا ۔
نماز جمعہ کی انتظامی کمیٹی