رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک حکم میں حجۃ الاسلام سید نصیر حسینی کو کہگیلویہ و بویر احمد میں نمائندہ ولی فقیہ اوریاسوج کا امام جمعہ مقرر کیا ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی کے حکم کا متن حسب ذيل ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
جناب حجۃ الاسلام سید نصیر حسینی دامت افاضاتہ
اب جبکہ حجۃ الاسلام والمسلمین آقائ ملک حسینی دام بقائہ نے صوبہ کہگیلویہ و بویر احمد میں ولی فقیہ کی نمائندگی سے استعفی دیدیا ہے، جنابعالی کو صوبہ میں نمائندہ ولی فقیہ اور یاسوج کا امام جمعہ مقرر کرتا ہوں۔
صوبہ کہگیلویہ و بویر احمد کے غیور اور نیک خصلت عوام کی انقلاب اسلامی کی کامیابی سے قبل اسلامی تحریک کے سلسلے میں خدمات اور انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد مختلف سیاسی ، سماجی اور انقلابی میدانوں میں ان کی موجودگی ناقابل فراموش ہے۔ خطے کے عوام کے مختلف طبقات کے ساتھ جنابعالی کا گہرا، مخلصانہ اور صمیمی رابطہ خاص طور پر جوانوں اور نونہالوں کے ساتھ پدرانہ اور گرم رابطہ کی بھر پورسفارش کرتا ہوں۔ نماز جمعہ کے بلیغ خطبوں میں دینی اور سیاسی موضوعات کی تشریح اور توضیح میری دوسری سفارش ہے۔
میں جناب آقائ ملک حسینی اور یاسوج کے سابق امام جمعہ جناب حجۃ الاسلام حسینی کی زحمات اور خدمات کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
والسلام علیکم و رحمۃ اللہ
سید علی خامنہ ای
24 دیماہ / 1398