رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک پیغام میں ملک کے جنوب مشرقی علاقوں میں حالیہ بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے عوام کو سرعت کے ساتھ زیادہ سے زیادہ مدد بہم پہنچانے پر تاکید کی ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی کے پیغام کا متن حسب ذیل ہے:
صوبہ سیستان اور بلوچستان اور ملک کے جنوب مشرق کے بعض حصوں میں شدید بارشوں کی وجہ سیلاب کی صورتحال ہے، جس کی وجہ سےعوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور بعض علاقوں میں کافی نقصان بھی پہنچاہے۔اب تک امداد رسانی کا کام قابل قدر طریقہ سے انجام پذیر ہوا ہے، لہذا حکومتی اور عوامی اداروں کو امداد رسانی کے کام میں سرعت کے ساتھ اور زیادہ سے زیادہ شرکت کرکے مزید نقصانات کوروکنے کی کوشش کرنی چاہیے۔
اللہ تعالی کی بارگاہ سے سب کے لئے خیر اور برکت طلب کرتا ہوں۔
سید علی خامننہ ای
23 دیماہ/ 98