رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے عالم بزرگوار حجۃ الاسلام والمسلمین حاج سید ہاشم رسولی محلاتی کے انتقال پر تعزیتی پیغام صادر کیا ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی کے پیغام کا متن حسب ذیل ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
عالم بزرگوار جناب حجۃ الاسلام والمسلمین آقائ حاج سید ہاشم رسولی محلاتی رضوان اللہ تعالی علیہ کے انتقال پر مرحوم کے محترم خاندان، ہمسر محترم، فرزندوں اور دیگر پسماندگان نیز مرحوم کے تمام ارادتمندوں کو تعزیت اور تسلیت پیش کرتا ہوں۔اس جلیل القدر عالم دین نے اپنی با برکت حیات ، اسلام اور مسلمین کی خدمت میں بسر کی۔
مرحوم نے کئی سال تک قم، نجف اشرف اور تہران میں حضرت امام رضوان اللہ تعالی کے ساتھ خدمات انجام دیں اور حضرت امام (رہ) کی رحلت کے بعد میرے ساتھ تعاون میں مشغول ہوگئے مرحوم کے قلمی آثارترجمہ، تصحیح اور تحقیق سے شوق رکھنے والے افراد مستفیض ہورہے ہیں۔اللہ تعالی کی بارگاہ سے مرحوم کے لئے درجات کی بلندی، رحمت اور مغفرت طلب کرتا ہوں۔
سید علی خامنہ ای
21 دیماہ / 1398