کیا آپ جانتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔
• مکہ، مدینہ، مسجد کوفہ اور حائر حسینی (حرم امام حسین علیہ السلام) میں مسافر کو اختیار حاصل ہے کہ نماز کو پوری پڑھے یا قصر کرے۔
• یہ حکم موجودہ مکہ اور مدینہ کے پورے شہر میں لاگو ہے اور مسجد الحرام اور مسجد النبی صلی اللہ علیہ و آلہ سے مخصوص نہیں ہے، تاہم احتیاط مستحب یہ ہے کہ اس اختیار کو ان دو مسجدوں تک ہی محدود رکھا جائے۔
• یہ حکم حائر حسینی علیہ السلام میں تحت القبہ (زیرِ گنبد) اور قبر مطہر امام حسین علیہ السلام سے نزدیک کہلانے والے مقام، اگرچہ دو سے تین میٹر کے فاصلے پر ہو، کے ساتھ مخصوص ہے۔