سوال: اگر کوئی شخص اعراض کی نیت کے بغیر کسی دوسرے شہر میں زندگی بسر کرنے کے لئے اپنے وطن سے نکل جائے، تاہم اسے اطمینان ہے کہ پھر دوبارہ وہاں نہیں پلٹے گا تو اس صورت میں اس کے لئے وطن کا حکم اسی طرح برقرار رہے گا یا نہیں؟
جواب: اعراض ثابت ہوجائے گا اور اب مذکورہ مقام اس کے لئے وطن کا حکم نہیں رکھتا۔
* وطن سے اعراض سے مراد یہ ہے کہ دوبارہ زندگی بسر کرنے کے لئے نہ پلٹنے کا فیصلہ کر کے وہاں سے نکل جائے۔