یہ لباس پہننا جائز نہیں ہے:
1۔ ایسا لباس جو خالص ریشم یا سونے کا بنا ہوا ہو - مردوں کے لئے-
2۔ لباس شہرت احتیاط واجب کی بنا پر، یعنی وہ لباس جس کا کپڑا یا رنگ یا سلائی یا پہننے کا انداز انسان کے لئے معمول کے مطابق اور رائج نہ ہو اور اس کی شان کے برخلاف ہو یا کسی خصوصیت کا حامل ہونے کی وجہ سے سب کی توجہ جذب کرتا ہو اور نظروں کا مرکز بنے۔
3۔ صنف مخالف سے مخصوص لباس؛ احتیاط واجب کی بنا پر صنف مخالف سے مخصوص کپڑے پہننا اگر اسے اپنے لباس کے طور پر اپنا لے تو جائز نہیں ہے۔
4۔ کفار اور منحرف فرقوں سے مخصوص لباس، اگر ان کی ثقافت کی ترویج کا سبب بنے۔