سوال : کیا مسجد اور امام بارگاہ کے لاوڈ اسپیکر سے مجلس کی تقریر اور نوحے وغیرہ نشر کرنا جائز ہے؟
جواب: اگرچہ مسجد اور امام باگاہ میں مناسب اوقات میں دینی شعائر کی محافل کا انعقاد بہترین کاموں اور مستحبات مؤکدہ میں سے ہے ، تاہم واجب ہے کہ مجالس برپا کرنے والے ہمسائیوں کی ایذاء اور ان کی آسائش میں خلل اندازی سے پرہیز کریں، اگرچہ مجلس سے باہر لاوڈ اسپیکر کی آواز بند کرنے اور اسے اندر تک محدود رکھنے کے ذریعے ہی کیوں نہ ہو۔